Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور میں آٹا مارکیٹ سے ہی غائب

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago

لاہور میں چکی کا آٹا مہنگا ہوا تو مختلف برانڈز کا آٹا بھی مارکیٹ سےغائب ہوگیا۔ پرچون کی دکانوں پرآٹا دستیاب نہیں۔ حکومت کی جانب سے صرف مخصوص پوائنٹس اور اتوار بازاروں میں رعائتی نرخوں پرآٹے کے تھیلے مہیا کیے جارہے ہیں جبکہ کراچی میں آٹا بدستور 68 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور میں آٹا مہنگا ہی نہیں ہوا نایاب بھی ہو گیا ہے۔ پرچون کی اکثر دکانوں پر بیس کلو آٹے کا تھیلا ڈھونڈنے سے بھی نہیں مل رہا۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ چکی کا مہنگا آٹا ان کی سکت سے باہر ہے۔ فلور مل کا پیکڈ آتا خریدنے کے لیے بھی بھٹکنا پڑ رہا ہے۔

ایک شہری نے بتایا کہ دکانوں پر آٹا نہیں مل رہا۔کہتے ہیں شارٹ ہو گیا ہے۔ دو تین دن سے مسئلہ ہے۔ دکانوں پر جاتے ہیں تو کہتے ہیں آٹا نہیں ہے۔

دکانداروں کا دعوی ہے کہ خیبرپختونخوا کو ترسیل کی وجہ سے پنجاب میں بحران پیدا ہو رہا ہے۔ ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے خریدار ملوں سے آٹا خرید کر اپنے صوبے میں مہنگا بیچ رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آٹا شارٹ ہے۔

بحران کے باوجود حکومت کی طرح  فلور ملز ایسوسی ایشن بھی مارکیٹ میں آٹے کی کمیابی ماننے کو تیار نہیں۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ فلور ملیں روزانہ آٹھ لاکھ تھیلے مارکیٹ میں سپلائی کر رہی ہیں۔

بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے اتوار بازاروں اور مخصوص پوائںٹس پر ٹرکوں کے ذریعے آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جہاں بیس کلو کا تھیلا سات سو نوے روپے میں دستیاب ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube