ہوم   > پاکستان

آٹا بحران کی فوری تحقیقات کی جائے، شہاز شریف

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں درپیش سنگین آٹا بحران کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ملک بھر میں کئی روز سے جاری سنگین آٹا بحران اور کمرتوڑ مہنگائی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں جس کے باعث تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ حکومتی وزرا روز نت نئی منطقیں پیش کرنے لگے ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن رہنما بحران کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے کس کے حکم پر آٹا بیرون ملک بھجوایا۔ جب اپنے ملک میں آٹے کی کمی تھی تو باہر کیوں بھیجا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت کے 16 ماہ کے دوران گندم کے ذخائرکہاں چلے گئے۔ ذخائر کم تھے تو برآمد کرنے کا فیصلہ کیوں ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس بات کو بھی دیکھا جائے بحران کے دوران آٹا کون درآمد کر رہا ہے اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔

وفاقی وزیرخوراک خسرو بختیار نے نے کہا ہے کہ آٹے کی قیمت کل سے نیچے آنا شروع ہوجائیں گی۔ سپلائی کاعمل متاثرہونے سے مصنوعی بحران پیدا ہوا۔ گندم درآمد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube