ہوم   > پاکستان

حکومت نےآٹا بحران کی ذمہ داری میڈیا اور سندھ پرڈال دی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وفاقی حکومت نے ملک میں جاری سنگین آٹا بحران کی ذمہ داری میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں کئی روز سے جاری سنگین آٹا بحران اور کمرتوڑ مہنگائی کے باعث بلبلا اٹھے ہیں جس کے باعث تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے جبکہ حکومتی وزرا روز نت نئی منطقیں پیش کرنے لگے ہیں۔

وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آٹے کا بحران حکومت کے خلاف سازش ہے اور تحریک انصاف کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک بھر میں بحران سندھ حکومت کی وجہ سے آیا ہے کیوں کہ سندھ حکومت نے بروقت خریداری نہیں کی۔ پنجاب میں آٹا مہنگا بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہی نہیں ہوا۔ پنجاب میں آٹا 40 روپے کلو مل رہا ہے۔

یاد رہے کہ 4 ماہ کے دوران سندھ میں چکی کا آٹا 22 روپے،  پنجاب میں 15 روپے، بلوچستان میں 18 روپے اور کے پی میں 13 روپے فی کلو مہنگا ہو چکا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube