ہوم   > پاکستان

بھارت جعلی حملہ کرسکتا ہے، وزیراعظم عمران خان

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جعلی اور خود ساختہ حملوں کا خدشہ ہے مگر پاکستان مزید خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھے گا۔ وزیراعظم کے بیان کے بعد ملک میں آٹا بحران پر جاری بحث کا رخ ’پاک بھارت کشیدگی‘ کی جانب مڑ گیا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ کئی روز سے جاری آٹے کے بحران اور کمر توڑ مہنگائی پر عوامی بحث چھڑگیا ہے جس کے باعث میڈیا کی توجہ بھی پوری طرح آٹے اور مہنگائی پر ہی مرکوز ہوکر رہ گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کی شام بھارتی حملے کا خدشہ ظاہر کرکے بحث کا رخ ملکی سلامتی کی جانب موڑ دیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئٹر پر بیان دیا کہ میں ہندوستان کیساتھ عالمی برادری پر بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ اگر بھارت جنگ بندی لکیر کے اس پار عسکری حملوں میں نہتے شہریوں کے بہیمانہ قتل عام کا سلسلہ ’دراز‘ کرتا ہے تو پاکستان کیلئے سرحد پر ’خاموش تماشائی بنے‘ بیٹھے رہنا مشکل ہو جائے گا۔

وزیراعظم اقوام متحدہ پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں بھارتی افواج کے معمول بنتے حملوں کا جائزہ لینے کیلئے سلامتی کونسل کا وفد بھیجنے کیلئے بھارت سے ’اصرار‘ کیا جائے کیوں کہ ہمیں ہندوستان کی جانب سے ایک خودساختہ / جعلی حملے کا ’سخت اندیشہ‘ ہے۔

عمران خان کے بیان کے بعد ٹی وی چینلوں پر دفاعی تجزیہ کاروں اور اینکروں نے بھارتی چالاکیوں اور پاکستان کی تیاریوں پر روشنی ڈالی۔

دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئرریٹائرڈ حارث نواز نے سماء ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف کشمیر کے معاملے پر بھارت دلدل میں پھنس چکا ہے۔ دوسری جانب شہریت کا متنازع قانون وضع کرنے پر بھارت بھر ميں آگ لگی ہوئی ہے۔

حارث نواز نے کہا کہ بھارتی قیادت اپنے ملک میں جاری احتجاجی تحریک سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ممکنہ فالس فلیگ آپریشن کے پیش نظر بھارت کو خبردار کیا ہے۔ ایسا جواب دیں گے کہ پورا بھارت یاد رکھے گا

ابھی نندن کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حارث نواز نے کہا کہ بھارت 27 فروری کو یاد رکھے۔ پاکستان منہ توڑ جواب دے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube