ہوم   > پاکستان

پولیس افسر نے اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خیبر کے علاقے باڑہ میں ایڈیشنل ایس ایچ او عقیل غمین عوام سے خوش اخلاقی کی مثال بن گئے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں بزرگ شہری شکایت درج کرانے ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) آفس آئے۔ آفس میں اس وقت کوئی موجود نہیں تھا۔ بزرگ شہری لاعلمی میں ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ گئے۔

دفتری اوقات شروع ہونے پر جب ایڈیشنل عقیل غمین آفس آئے تو دیکھا کہ بزرگ شخص اُس کی کُرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بوڑھے شخص کو عزت دی اور بزرگی کے احترام میں شہری کو اپنی کُرسی سے اُٹھانے کے بجائے خود ساتھ والی کرسی پر بیٹھ گئے اور بزرگ شخص کی شکایت درج کی۔

ایس ایچ او کے ساتھ بزرگ شہری کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔ جسے عوام کی جانب سے کافی پسند اور پولیس افسر کے اخلاق اور اعلیٰ ظرفی کو خوب سراہا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube