Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

کراچی:گاڑی سمندر میں ڈوبنے سے باپ بیٹا جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 6 months ago

ایک شخص کی تلاش جاری

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گاڑی سمندر میں ڈوبنے سے باپ بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق فیز 8 میں سمندر کے کنارے باپ اپنے بیٹے کو ڈرائیونگ سکھا رہا تھا کہ گاڑی سمندر میں جا گری۔

بیٹا گاڑی کی اگلی نشست پر جب کہ والد گاڑی کی پچھلی نشست پر موجود تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جس کے بعد غوطہ خوروں کی مدد سے باپ بیٹے کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق فی الحال یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا یا تیز رفتاری کہ وجہ سے سمندر میں جاگری۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube