ہوم   > پاکستان

عمران خان نےصرف عوام کورلانےکاوعدہ پوراکیا،مریم

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ احساس کی ریاست نہیں، بے حسی کی حکومت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ان 16 ماہ میں عوام کو صرف رلایا ہے۔

اتوار کے روز مہنگائی اور آٹا بحران پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، کاروبار سمیت ہر شعبے کے لوگ دہائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک عذاب بن کر قوم پر نازل ہوئے، خوراک کی قیمتوں میں 82 فیصد اضافہ ہوا جو عمران حکومت کی بے حسی کا ثبوت ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جو حکومت ستا ٹماٹر، پیاز اور سبزی نہیں دے سکتی، عوام کو ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کیسے دے سکتی ہے۔ عمران صاحب آپ نے 16 ماہ میں عوام سے صرف اُن کو رلانے کا وعدہ پورا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube