ہوم   > پاکستان

وادی نیلم:ملبےسےکتابيں جمع کرتی بچی کی تصويروائرل

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

آزاد کشمیر کی ریڈ رائڈنگ ہوڈ

آزاد کشمیر میں کئی فٹ جمی برف پر لگے ڈھیر سے کتابیں جمع کرتی بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وادی نيلم کے گاؤں سيری سرگن میں جہاں کئی خواب برفانی تودے کے تلے دب گئے وہی اس بچی کا حصول علم کا شوق نہ مٹا سکا۔ تباہی کے بعد گھر کے ملبے کے ڈھير پر بيٹھی بچی کتاب ڈھونڈنے اس مقام پر آپہنچی۔

آزاد کشمير کی وادی نيلم ميں برفانی تودے گرنے کے بعد بند ہونے والے راستوں کو ابھی تک کھولا نہ جاسکا۔ کئی علاقوں ميں پاک فوج اور مقامی انتظامیہ کا ريسکيو آپريشن جاری ہے۔ خون جماتی اس سردی میں کتابیں جمع کرتی ننھی بچی کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوگئی۔

دوسری جانب وادی ميں چھٹے روز بھی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ وادی نیلم کے بالائی علاقوں اور وادی لیپہ کا زمینی رابطہ ابھی تک ملک کے دیگر علاقوں سے منقطع ہے۔

کیل، گریس، شونٹھر، سرگن اور جاگراں سمیت دیگرعلاقوں ميں ريسکيو ٹيميں کام کر رہی ہيں۔ جب کہ مظفرآباد سے بلائی علاقے شاردا تک سڑک کھول دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube