Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:5 روز کی بندش کے بعد سی این جی ملنے لگی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 98 گھنٹے بعد بارہ گھنٹے کے ليے کھول دیئے گئے ہیں، جس کے بعد اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہر میں 5 روز کے وقفے کے بعد بالا آخر گاڑیوں کو سی این جی میسر آہی گئی۔ محدود وقت کے باعث رات گئے سے ہی گاڑیوں نے فلنگ اسٹیشنز پر ڈیرے ڈال لیئے اور قطاریں لگا دیں۔

سوئی گیس حکام کے اعلان کے مطابق اتوار کے روز سی اين جی رات 8 بجے تک بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔

سی این جی کی لائن میں کھڑے افراد کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے سی این جی کی بندش کا شیڈول جاری نہ ہونا ہمارے لیے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

عوام کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی قلت اتنی نہیں جتنی حکومت نے مصنوعی طور پر پیدا کی ہوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube