Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

امریکی نائب وزیرخارجہ وفد کے ہمراہ آج پاکستان پہنچیں گی

SAMAA | - Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 19, 2020 | Last Updated: 8 months ago
یہ فائل فوٹو ریڈیو پاکستان سے لی گئی ہے

امریکا کی نائب وزير خارجہ برائے جنوبی ایشیاء ایلس ویلز آج وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ رہی ہیں۔ دورے کے دوران ایلس ویلز اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔

اسلام آباد دورے پر آنے والی نائب امریکی وزیر خارجہ مختصر وفد کے ہمراہ 19 سے 22 جنوری تک پاکستان میں قیام کریں گی۔ اپنے دورے کے دوران ايلس ويلز پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے افغانستان امن عمل، مشرق وسطیٰ، کشمير اور خطے سے متعلق ديگر امور پر تبادلہ خيال کریں گی۔

ایلس ویلز اہم دورے کے دوران سول سوسائیٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گی۔ واضح رہے کہ نائب امریکی وزیر خارجہ نے رواں ماہ 13 جنوری سے ایشیا کے دورے کا آغاز کیا۔ اس سے قبل انہوں نے سری لنکا اور بھارت کا 2 اور 4 روزہ دورہ کیا۔

قبل ازیں گزشتہ سال خطے سے متعلق گفتگو میں ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات میں بھی بہتری آرہی ہے، امید ہے پاکستان افغان حکومت اور طالبان کو مذاکرات کی میز پر لے آئے گا، پاکستان اور امریکا نے مل کر افغانستان کے سیاسی حل کی کوشش کی، امید ہے پاکستان یہ تعاون جاری رکھے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube