ہوم   > پاکستان

پاکستانی نژاد دو برطانوی خواتین گجرانوالہ سے لاش برآمد: پولیس

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی نژاد دو برطانوی خواتین جو اپنے والدین کے ساتھ 2 جنوری کو اپنے دادا دادی کی برسی کے موقع پر پاکستان آئیں تھیں،پولیس کے مطابق 12 جنوری کو گوجرانوالہ میں ان کے گھر کے باتھ روم میں ان دونوں کی لاش ملی۔

ابتدائی طبی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ان کی لاشوں کو ان کی موت کے 27 گھنٹے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔

ان کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں اپنے دادا دادی کی برسی کے موقع پر نہانے گئی تھیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند گھنٹوں کے بعد جب ان کی والدہ نے ان کو بلانے گئیں تو انہیں باتھ روم کے فرش پر پڑا ہوا پایا۔

والد نے پولیس کو بتایا کہ ان کی بیٹیوں کی موت گیزر سے گیس کے رسنے کی وجہ سے ہوئی ہے اور انہیں کسی پر شک نہیں ہے۔

ڈی ایس پی محمد سعید نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ کسی غیر فطری موت کی نشاندہی ہو۔ پولیس ان دونوں کی اموات کی تحقیقات کر رہی ہے اور مزید شواہد اکٹھا کر رہی ہے۔

پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس نے مزید جانچ کے لئے فرانزک نمونے لاہور بھجوا دیئے ہیں جبکہ ہم پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube