ہوم   > پاکستان

کراچی، رانگ وے کی خلاف ورزی پر 120 ڈرائیورز گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

کم سے کم چالان 520 روپے کا ہے

کراچی ميں رانگ وے کی خلاف ورزی کرنے پر 4 ہزار سے زائد افراد کا چالان کر ديا گيا جبکہ 120 ڈرائیورز گرفتار کیے گئے۔

مہم کے دوران 11 لاکھ 66 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے بھی کیے گئے۔

ٹريفک پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام کيلئے کريک ڈاؤن آج دوسرے روز بھی جاری رہے گا جہاں شہر بھر میں ناکے لگا کر رانگ ڈرائیونگ کرنے والے شہریوں کو رائٹ وے دکھا کر ہاتھ میں چالان تھمایا جائے گا۔

ٹريفک پوليس افسر شفقت نے بتایا کہ رانگ وے آنے والوں کا چالان ہو گا اور ايف آئی آر بھی کاٹی جائے گی۔

گزشتہ روز بھی ٹریفک پولیس اہلکاروں نے روکا تو کچھ شہری چالان پر نالاں بھی نظر آئے لیکن اپنی غلطی بھی تسليم کی۔

ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر 520 روپے کا چالان ہے ليکن جو بات نہ مانے تو چالان کی قیمت ايک ہزار روپے تک جا سکتی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi, One-Way violation, drivers arrest, traffic police
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube