ہوم   > پاکستان

پی ٹی اےکی حریم، صندل کیخلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کوشکایت

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے وفاقی وزراء سمیت اہم سیاستدانوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاک اسٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف ٹک ٹاک انتظامیہ کو شکایت بھیج دی۔

موبائل اور انٹرنیٹ سے متعلق ریگولیٹر ادارے پی ٹی اے نے حریم شاہ اور صندل خٹک کے اکاؤنٹس سے قابل اعتراض ویڈیوز کا مواد ہٹانے کیلئے کہا ہے۔ ٹک ٹاک چین کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے۔

اس حوالے سے نمائندہ سماء سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی اے نے بتایا کہ حریم شاہ اور صندل خٹک کیخلاف فرد واحد کی شکایت موصول ہونے کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔

دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کیخلاف شکایت میں قابل اعتراض ویڈیوز کا مواد ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن حریم شاہ اور صندل خٹک کے اکاونٹس معطل کرنے کیلئے کوئی شکایت نہیں آئی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ سے کئی ویڈیوز کے مواد کی شکایت پر انہیں ہٹانے کو کہا گیا ہے، گزشتہ شکایت پر بھی ٹک ٹاک انتظامیہ نے 90 فیصد ویڈیوز سے قابل اعتراض مواد ہٹایا تھا۔

حریم شاہ اور صندل خٹک کے خلاف دیگر ویڈیوز کے موضوعات پر بھی پی ٹی اے کو شکایات موصول ہوئی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube