ہوم   > پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں موسم سرد اور خشک رہے گا

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سردی رہے گی۔

محکمہ موسميات کے مطابق پنجاب ميں جڑواں شہروں سميت سیالکوٹ، ناروال، گوجرانوالہ، جہلم کے اضلاع میں چند مقامات پر صبح کے وقت بارش کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہيں۔

درجہ حرارت کی بات کی جائے تو گزشتہ رات گلگت بلتستان کے ضلع استور ميں سب سے کم درجہ حرارت منفی 15 جبکہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ اور قلات ميں منفی 6 ڈگری تک درجہ حرارت ريکارڈ کيا گيا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں ميں شديد دھند کا راج بھی برقرار ہے۔ پنڈی بھٹياں، جہلم، جيکب آباد، اوکاڑہ، ساہيوال، پتوکی ميں شديد دھند سے قومی شاہراہ پر حد نگاہ 30 ميٹر تک رہ گئی۔

موٹر وے پوليس نے شہريوں کو غير ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہداہت کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Met office, dry and cold, weather, Pakistan, snowfall, Azad Kashmir, fog, rain
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube