Friday, July 3, 2020  | 11 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

سپریم کورٹ کاسزا کےخلاف پرویزمشرف کی اپیل پراعتراض عائد

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Jan 18, 2020 | Last Updated: 6 months ago

سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے سزا کے خلاف سابق صدر پرویزمشرف کی اپیل پر اعتراض عائد کردیا۔ خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف اپیل واپس کردی گئی ہے۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہےکہ آرٹیکل 6 کےمجرم کیلئے اپیل دائر کرنے کیلئے سرینڈر کرنا ضروری ہے، پہلے گرفتاری دیں اور پھر اپیل دائر کرسکتے ہیں۔

سنگين غداری کيس میں سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی سزائے موت کیخلاف دائراپیل اعتراضات لگا کرواپس کردی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگایا ہے کہ پرویز مشرف نے تاحال خود کو قانون کے حوالے نہیں کیا، سابق صدر گرفتاری دینے سے پہلے اپیل دائر نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ ماضی میں بھی پہلے گرفتاری اور پھر اپیل کا اصول واضع کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ 16 جنوری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اُن کا مؤقف ہے کہ سنگين غداری کیس اور خصوصی عدالت کی تشکيل غير قانونی تھی۔ نوازشریف نے ذاتی رنجش پر مقدمہ بنایا۔ انھوں نے موقف دیا کہ ان کو بیان ریکارڈ کرانےکا موقع  ملا نہ  فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہوا۔

سابق صدر نے 17 دسمبر 2019 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔اِس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ مشرف کیس کا ٹرائل کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube