ہوم   > پاکستان

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3نئے نام تجویز کردیئے

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نئے نام تجویز کردیئے، خط کے ذریعے سابق وفاقی سیکریٹریز کے تین نام اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ارسال کردیئے گئے۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری خط میں وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے مزید 3 تین نام تجویز کئے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے نام لکھے گئے خط میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے جو 3 نام تجویز کئے ہیں ان میں سابق وفاقی سیکریٹری جمیل احمد، سابق وفاقی سیکریٹری فضل عباس مکین اور سابق وفاقی سیکریٹری سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا خان 5 دسمبر 2019ء کو اپنی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوچکے ہیں، جس کے بعد 6 دسمبر کو جسٹس (ر) الطاف ابراہیم نے قائم مقام الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

وزیراعظم کا خط میں کہنا ہے کہ بامعنی اور نتیجہ خیز مشاورت اور طویل عرصے سے زیر التواء مسئلے پر دیگر کوششوں کے بعد چیف الیکشن کمشنر کیلئے از سر نو پینل کی تجویز دے رہا ہوں۔

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 4 دسمبر کو بھی 3 نام تجویز کئے تھے، گزشتہ ناموں میں بھی فضل عباس مکین شامل تھے، جبکہ دیگر افراد میں سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح اور عارف خان کے نام شامل تھے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف لیڈر شہباز شریف نے دسمبر کے اوائل میں وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے ناصر سعید کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
IMRAN KHAN, CEC, ECP, PMLN, PTI, SHEHBAZ SHARIF, OPPOSITION LEADER, NATIONAL ASSEMBLY, PAKISTAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube