ہوم   > پاکستان

ضلع وسطی میں 20 مقامات پر پارکنگ فیس ختم

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ضلع وسطی کے 20 چارجڈ پارکنگ مقامات کو عوام الناس کے لیے پارکنگ فیس سے آزاد کردیا۔

چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے اراکین کونسل کی متفقہ منظوری سے ضلع بھر کے 20 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

چیئرمین بلدیہ وسطی کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد اور ٹریفک کی بلا روک ٹوک روانی کیلئے ضلع بھر کے 20 مقامات پر پارکنگ فیس ختم کردی گئی ہے، آئندہ ان مقامات پر پارکنگ فیس کی وصولی غیر قانونی ہوگی، جو کوئی بھی قانون شکنی میں ملوث پایا گیا اس کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے مختلف مقامات پر پارکنگ فیس کی زائد وصولی اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ سے متعلق شکایات موصول ہورہی تھیں، جس کے بعد کونسل اراکین کی متفقہ منظوری سے عوام دوست فیصلہ کیا گیا۔

کراچی میں پارکنگ فیس سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے مقامات میں بی اماں پارک سیکٹر11 سی نارتھ کراچی، کباب جی 2  کے ڈی اے چورنگی سروس روڈ، گلوری سُپر مارٹ نارتھ ناظم آباد، نورانی گراؤنڈ بلاک این فیڈرل بی ایریا، بچت بازار 4 کے چورنگی، سیکٹر 5 کے نارتھ کراچی، تعلیمی باغ فیڈرل بی ایریا، حیدری سوئیٹس / دہلی مسلم ہوٹل/ ہارڈویئر مارکیٹ نارتھ ناظم آباد، بالمقابل نندوز تا تندوری بلاک ڈی نارتھ ناظم آباد، شاہراہ چشتی نارتھ ناظم آباد، ڈائمنڈ سُپر مارکیٹ فیڈرل بی ایریا، سر سید پارک فیڈرل بی ایریا، عرشی شاپنگ سینٹر انٹرنل روڈ فیڈرل بی ایریا شامل ہیں۔

دیگر علاقوں آئی اون کراچی پارک ناظم آباد نمبر 4، بالمقابل سی این جی پمپ نزد امتیاز سُپر مارکیٹ ناظم آباد نمبر 4، پاپوش نگر خلافت چوک ناظم آباد، چاؤلہ مارکیٹ ناظم آباد، موبائل مارکیٹ پاپوش نگر ناظم آباد، باڑہ موبائل مارکیٹ سیکٹر 5 سی 4 نارتھ کراچی، بچت بازار سنگم گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا، طالب چمن پارک بلاک جے نارتھ ناظم آباد کو بھی پارکنگ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوامی شکایات پر گزشتہ روز خود مختلف مقامات کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پارکنگ فیس سے متعلق 19-2018ء کے آکشن کو منسوخ کرکے متعلقہ محکمے کو خود پارکنگ چلانے کی ہدایت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
KARACHI, CHARGED PARKING, DISTRICT CENTRAL, MQM, REHAN HASHMI, PPP, FREE PARKING ZONE, PAKISTAN, SINDH
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube