Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نقیب اللہ کےقتل پرراؤ انوارسے سودےبازی نہیں کی، بھائی شیرعالم

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 8 months ago

ہم دو سال سے انصاف کے منتظر ہیں

کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نقیب اللہ محسود کے چھوٹے بھائی کا کہنا ہے کہ بھائی کے قتل پر راؤ انوار سے سودے بازی نہیں کی۔

سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیر عالم محسود نے کہا کہ باتيں ہو رہی ہيں کہ راؤ انوار نے پيسے کھلا ديے لیکن ہم نقيب کے خون کی سودے بازی نہيں کريں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیس کو تقریباً 2 سال ہوگئے ہیں لیکن ہم انصاف کے منتظر ہيں۔

نقیب اللہ محسود کے بھائی کا کہنا تھا کہ راؤ انوار لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرتا تھا اور وہ اب بھی نقيب کو دہشتگرد کہتا ہے، مگر راؤ انوار دہشتگرد تھا اور دہشتگرد ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والا نقیب اللہ محسود جنوری 2018 میں کراچی کے عثمان خاصیلی گوٹھ میں راؤ انوار کے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Naqeebullah Mehsud, fake encounter, murder case, Karachi, Rao Anwar, justice
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube