ہوم   > پاکستان

مصطفیٰ کمال کی عدالت کےباہرشہری سے تکرارہوگئی

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بانی پی ایس پی برہم

کراچی کی احتساب عدالت ميں پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفی کمال کی ایک شہری سے تکرار ہوگئی۔

جمعہ کو احتساب عدالت کے باہر ایک شہری نے مصطفیٰ کمال پر کھل کر تنقید کی۔ انھوں نے ترقياتی کاموں کا کريڈيٹ سابق صدر پرويز مشرف کو ديا تو مصطفیٰ کمال برہم ہوگئے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے جانے کے بعد بھی تو ميں ميئر رہا، مشرف کے بعد کا کريڈيٹ کيا آصف زرداری کو دو گے؟ میری مئیرشپ کا 70 فيصد زمانہ آصف زرداری کا تھا۔

پاک سرزمین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ کمال نے شہری کو بتایا کہ اپنے دور ميں کراچی میں 30 انڈر پاس بنائے۔ اس پر شہری نے جواب دیا کہ انڈر پاس بنانے سے کوئی ترقی نہيں ہوجاتی اور انڈر پاس بنا کر کوئی احسان تو نہيں کيا۔

چئیرمین پی ایس پی نے شہری سے سوال کیا کہ میرے بعد آنے والے کيا کررہے ہيں؟

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube