ہوم   > پاکستان

بلوچستان، پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان کابینہ نے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیشن کے قیام اور پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل کے مسودے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کا ایجنڈا 50 نکات پر مشتمل تھا۔

اجلاس کے آغاز میں برف باری اور بم دھماکے کے شہداء کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ دوران اجلاس پروینشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔

کمیشن کے قیام سے مستقبل میں قدرتی آفات اور حادثات سے رونما ہونے والے جانی اور مالی نقصانات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں پرائمری اسکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کے بل 2019 کے مسودے کی منظوری بھی دی گئی۔ ایکٹ کی منظوری کے بعد ناظرہ قرآن کی تعلیم سرکاری اور نجی اسکولوں میں لازم ہوگی۔

کابینہ نے پرائمری ایجوکیشن میں اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی منظوری بھی دی جس کے تحت مختلف گریڈ کے اہلکاروں کی تقرری، تبادلوں اور انضباطی کارروائی کے اختیارات ڈویژن اور ضلعی افسران کو منتقل ہوں گے۔

بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے اور معاملات کو حتمی شکل دینے سے متعلق اپوزیشن اراکین و جماعتوں سے مشاورت کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کر کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Quran teaching, Balochistan, primary schools, PDMA, CM Jam Kamal
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube