ہوم   > پاکستان

لاہور:درجہ حرارت نقطہ انجمادتک گرنےکاامکان،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ملک ميں شديد سردی کا دورانيہ طويل ہونے لگا ہے۔لاہور کے شہری بھی ٹھنڈ کے اس سلسلے سے اکتانے لگے ہیں۔ محکمہ موسميات نے خبردار کيا ہے کہ آئندہ دنوں ميں ٹھنڈ کی شدت مزيد بڑھے گی۔

لاہور میں کئی روز سے شدید ٹھنڈ کے ڈیرے ہیں۔ پير کو ہونے والي بارش نے پارہ مزيد گرايا جس کے بعد دھند کا سلسلہ جاری ہے۔ شاہراہوں کے علاوہ اندرون شہر میں بھی منظر صاف نہيں ۔ رات اور صبح کے اوقات ميں حدِ نگاہ اس قدر کم ہو جاتی ہے کہ کچھ دکھائی نہيں ديتا اور معمولاتِ زندگی متاثر ہوتے ہیں۔

کڑاکے کی يہ ٹھنڈ شہريوں کی برداشت کا امتحان لے رہی ہے تو دن کے اوقات ميں بھی خود کو گرم رکھنا کسی چيلنج سے کم نہيں ہے۔

محکمہ موسميات کے مطابق آنے والے دنوں ميں لاہور کا درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قريب پہنچنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube