ہوم   > پاکستان

مدارس کی رجسٹريشن کیلئےمذہبی تعلیم کاڈائريکٹوریٹ قائم

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

طلبہ سرکاری بورڈامتحان دیںگے

مدارس کی رجسٹريشن اور طلباء کی معاونت کیلئے مذہبی تعلیم کا ڈائريکٹوریٹ قائم کردیا گیا ہے۔علمائے کرام نے حکومتی اقدام کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔

دينی اور تعليمی اداروں کے بچوں کو دنياوی تعلیم کی فراہمی ميں مدد کيلئے ڈائریکٹوریٹ ریلیجئس ایجوکیشن  قائم کردیا ہے۔ مدارس کی رجسٹريشن کيلئے 16 ریجنل دفاتربھی کھولے جائيں گے۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بتایا ہے کہ سارے مدارس رجسٹر ہوں گے اور بچے بورڈ کے امتحانات دیں گے،ان کا کہنا تھا کہ مدرسے کے بچے جو درسِ نظامی پڑھتے تھے وہ اب میٹرک اور ایف اے کا سرکاری بورڈ امتحان دیں گے۔

علماء نے حکومتی اقدام کوخوش آئند قرار دے ديا اور کہا کہ یہ کام حکومت کو بہت پہلے کرنا چاہئے تھا،جتنا اسلام ہمارے لئے اہم ہے اتنا ہی پاکستان بھی اہم ہے،جو پاکستان میں تعلیم دی جاتی ہے وہ ہمارے بچوں کو بھی دی جانی چاہئے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے تو ان کے خوابوں کی تعبير کی راہيں کھول دی ہیں۔ حکومتی سرپرستی سے جہاں مدارس کے بچوں کو اپنا مستقبل سنوارنے اور ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملے گا وہیں دنیا ميں پاکستان کا مثبت تشخص بھی مزيد اجاگر ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube