ہوم   > پاکستان

مسئلہ کشمیرکےحل تک جنوبی ایشیامیں امن ممکن نہیں، وزیرخارجہ

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی واشنگٹن میں امریکی سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی ارکان سے ملاقات ہوئی جس میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ظالمانہ محاصرے اور خطے کی سلامتی سے آگاہ گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں امن و استحکام ممکن نہیں ہے، اس لیے تنازعہ کشمیر عالمی قوانین اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی تاریخ مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے اور امن کی خاطر سہولت کاری کیلئے جو بھی ممکن ہوسکا کریں گے۔

وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کےلیے مشترکہ کاوشیں بروئےکار لانے کےعزم کا اعادہ بھی کیا۔

امریکی سینیٹ خارجہ تعلقات کمیٹی نے علاقائی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
South Asia, peace, Kashmir issue, Shah Mehmood, Foreign Minister, US senate
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube