ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:پیدائش واموات کےسرٹیفکیٹس کی فیس میں اضافہ

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: آن لائن

اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن نے پیدائش واموات سرٹیفکیٹس کی فیس 110 روپےسےبڑھا کر300 روپے کردی۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے 45 ویں اجلاس میں ٹریڈ لائسنسنگ، پیدائش و اموات سرٹیفکیٹس کی فیسوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی۔

نئی فیسوں کے مطابق پیدائش یا انتقال سے متعلق سرٹیفکیٹس کے ایک ماہ کے اندر حصول کی فیس 110 روپے سے بڑھا کر 300 روپے اور ایک سال کے بعد رجسٹریشن پر مقررہ فیس 230 سے بڑھا کر 600 روپے کردی گئی۔

پانچ سال بعد سرٹیفکیٹ لینے والوں کیلئے یہ فیس 680 سے بڑھا کر روپے 1200 ہوگئی۔

ٹریڈ لائسنسنگ کی مد میں سب سے زیادہ اضافہ کرکے انہیں اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بڑے ہوٹلز کی سالانہ فیس 25 ہزار سے بڑھا کر 24 لاکھ روپے کر دی گئی جبکہ تھری اور فور اسٹار ہوٹلز کی فیس سالانہ 12 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ 20 ہزار کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے اجلاس میں ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کی فیس 20ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی جبکہ سی این جی اور پٹرول پمپس کی فیس 25ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Birth certificate, death certificate, fees increase, Islamabad
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube