ہوم   > پاکستان

سندھ میں آپکو سرٹیفیکیٹ کیلئے نادرا جانے کی ضرورت نہیں

SAMAA | - Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

سندھ حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفیکیٹ متعلقہ یونین کونسل کے دفتر سے ایک روز میں فراہم کرنے کا پروگرام شروع کردیا۔ وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو نادرا کے دفاتر جانا نہیں پڑے گا۔

سندھ حکومت نے اسلسلے میں نادرا کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس پر سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ میر عجم خان درانی نے دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب سندھ سیکریٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عوام اب پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے نادرا کے سرٹیفکیٹ اسی روز آن لائن اپنی متعلقہ یونین کونسل کے دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں جوکہ سندھ حکومت کا عوام کیلئے سہولیات کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور وزیراعلیٰ سندھ کی عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کے حوالے سے یہ ایک قدم ہے۔ اسطرح سہولیات کے حوالے سے سندھ حکومت تمام صوبوں میں پھر برتری لے گئی کیوں کہ نادرا کا یہ سسٹم سب سے پہلے صوبہ سندھ میں شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے جعلی اور دوسرے سرٹفکیٹ کا اندراج ختم ہوجائے گا جبکہ لوگوں کی سہولیات کیلئے سندھ میں آٹھ کنٹونمنٹ بورڈز میں بھی یہ سسٹم شروع کیا جارہا ہے۔ آن لائن سسٹم موجودہ آف لائن سسٹم کی جگہ لے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق نادرا اس پورے سسٹم کی دیکھ بھال کرے گا۔ اس پورے سسٹم کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔ وزیر بلدیات، سیکریٹری بلدیات اور ضلعی افسران جب چاہے دیٹا دیکھ سکتے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کیلئے آنے والوں کے شناختی کارڈ کی نادرا سے براہ راست تصدیق ہوسکے گی۔ اگر شناختی کارڈ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہے یا ڈیفالٹر ہے تو فوری طور پر الرٹ آجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سسٹم سے شفاف نظام  قائم ہوگا اور کوئی بھی شخص فراڈ سے سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کرسکے گا۔ غلط سرٹیفکیٹ کے اجراء پر یہ سسٹم مذکورہ سرٹیفکیٹ منسوخ کرسکے گا۔

ڈی جی نادرا سندھ نے کہا کہ سرٹفکیٹ کے اجراء کیلئے آف لائن سسٹم سے آن لائن سسٹم ملک کے تمام صوبوں کے مقابلے میں سب سے پہلے سندھ میں شروع کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube