ہوم   > پاکستان

پولیس نے منشیات اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ پکڑلیا

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تین ملزمان گرفتار

منشیات فروش گروہ نشہ آور اشیا کی نقل و حرکت کیلئے حادثے کا شکار گاڑیوں کا استعمال کرنے لگے۔ ٹوٹی پھوٹی گاڑی میں ایک ماہ میں کروڑوں روپے کی منشیات اسمگل کی گئی۔

منشیات کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پولیس نے بچھایا جال تو دھندے میں ملوث مافیا نے بھی انوکھا راستہ ڈھونڈ نکالا۔ اسلام آباد میں ہونے والی منفرد واردات میں حادثے کا شکار ایک گاڑی بار بار ٹریلر پر اسلام آباد کا چکر لگاتی رہی۔

گینگ نے کباڑ نما کار کے ذریعے خیبر پختونخوا سے کروڑوں کی منشیات اسلام آباد پہنچائی جس کا پولیس کو مہینوں بعد علم ہوا۔ اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی تو نمبر پلیٹ کے نیچے پورا تہہ خانہ موجود تھا۔ گاڑی کےڈٰیش بورڈ، گئیر باکس، بونٹ اور دیگرحصوں میں چرس، ہیروئن اور دیگر منشیات چھپائی گئی تھی۔

سی آئی اے پولیس کے اہلکار نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ یہ کارروائی تھوڑی مختلف ہے۔ ایکسڈنٹل گاڑی پہلے منشیات اسمگلنگ کیلئے کبھی استعمال نہیں ہوئی۔ دو دن پہلے ہمیں خفیہ اطلاع ملی جس پر سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 15 کلو منشیات برآمد کی۔

پولیس نے ٹرک اور گاڑی میں بیٹھے۔ تین ملزمان پکڑلیے لیکن اس گینگ نے اپنا نیٹ ورک کہاں تک پھیلا رکھا ہے، اس کی تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube