ہوم   > پاکستان

نیلم،خاندان کے 18 افراد کے بعدننھی صفیہ بھی چل بسی

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ریسکیو آپریشن شروع

آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں موسم بہتر ہونے کے بعد ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے جبکہ سرگن سے تعلق رکھنے والی چھ سالہ بچی صفیہ جان کی بازی ہار گئی۔

وادی نیلم کے علاقے سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے زخمی معصوم صفیہ کے خاندان کے 18 افراد پہلے ہی دنیا چھوڑ چکے ہیں اور آج سی ایم ایچ مظفرآباد میں دو روز موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا صفیہ نے بھی زندگی کو الوداع کہہ دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی صفیہ کی عیادت کی تھی۔ بچی کی میت کو والدہ کے ہمراہ آرمی ہیلی کاپٹر میں وادی نیلم منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب موسم بہتر ہونے پر وادی میں پاک فوج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان فراہم کیا جارہا ہے جبکہ پانچ روز سے پھنسے 13 سیاح خاںدان کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مظفرآباد پہنچادیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube