ہوم   > پاکستان

صوبائی وزیر کی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کا انکشاف

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 4 months ago

صوبائی وزیر نے الزام مسترد کردیا

سندھ حکومت اور آئی جی کے درمیان جگھڑے کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔ ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹررضوان نے ڈی آئی جی لاڑکانہ ارسال کی گئی خفیہ رپورٹ میں اہم انکشاف کیا ہے کہ صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امن و امان خراب کرنے کے ذمہ دار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔ صوبائی وزیر امتیاز شیخ سیاسی مخالفین کو دبانے کے لیے کرمنل ونگ کا استعمال کرتے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کے ذریعے سیاسی مخالف شاہنواز بروہی کے بیٹے کو قتل کرایا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق امتیاز شیخ پولیس میں اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کراتے ہیں جس کی وجہ سے پولیس کے کئی خفیہ آپریشن معلومات لیک ہونے کے باعث ناکام ہوئے۔

شکارپور پولیس نے اپنی رپورٹ میں شواہد کے طور پر امتیاز شیخ کے بھائی مقبول شیخ اور بیٹے فراز شیخ کا جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کا ریکارڈ بھی شامل کیا ہے جبکہ امتیاز شیخ اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان رابطے کا ڈیٹا بھی رپورٹ کا حصہ ہے جس کے مطابق امتیاز شیخ اور ڈکیت اتو شیخ کے درمیان متعدد بار رابطے ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق شکارپور میں پولیو ٹیم کے ساتھ ہونے والی ڈکیتی میں بھی امتیاز شیخ کا کردار سامنے آیا ہے۔ واقعہ میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کا امتیاز شیخ اور ان کے قریبی افراد کے ساتھ روابط کے شواہد موجود ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر میں جرائم پیشہ ہوتا تو عوام مجھے منتخب نہ کرتے۔ پولیس میں نا اہل اور کرپٹ افسران لگیں گے تو امن و امان کی صورتحال خراب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ شکار پور پیٹرول کی چوری کے لیے مشہور ہے۔ ہم نے اس کی نشاندہی کی تو برے بن گئے۔ مشاورت کے بعد رپورٹ مرتب کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اور اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

پولیس کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سياست دان پوليس پر اثرانداز ہو رہے ہيں۔ اگر سندھ حکومت میں ہمت ہے تو امتیاز شیخ کے خلاف آنے والی رپورٹ کی انکوائری کرائی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube