ہوم   > پاکستان

ملک میں برفباری سے جاں بحق افراد کی تعداد104 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو: اے ایف پی

ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 104 ہوگئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے برف باری سے تقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صرف آزاد کشمير ميں 77 افراد کی اموات ہوئیں۔ بلوچستان میں 20، خیبرپختونخوا میں 5 اور گلگت بلتستان میں 2 افراد جان سے گئے۔ برفباری سے 90 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 236 گھروں کو نقصان پہپنچا۔

برفباری سےوادی نیلم میں جاں بحق افرادکی تعداد69،بلوچستان میں25

 متاثرين ميں 2 ہزار خیمے، 1250 کمبل اور دیگر اشیاء تقسيم کی گئیں۔

گزشتہ دو روز کے دوران مختلف راستوں پر پھنسنے والے 7 ہزار افراد کو کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئی۔

آپریشن میں آرمی کے تین ہیلی کاپٹرز نے حصہ لیا، جبکہ 5 افراد کو مختلف مقامات پر مزید تلاش کے کام پر معمور کر دیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
death toll, Azad Kashmir, snowfall damages, bad weather, Balochistan, NDMA report
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube