Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اقلیتوں کوبھی قومی ترقی کےپروگرام کاحصہ بنائیں گے،عثمان ڈار

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 9 months ago

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنےبتایا ہے کہ کامياب جوان پروگرام کيلئے 30 ہزار درخواستيں موصول ہوگئی ہیں،ملک کےنوجوانوں کو خودمختاربنانا چاہتےہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کی معاشی اور سماجی ترقی میں اہم کردارادا کرےگا،عمران خان نے 100 ارب روپے نوجوانوں کیلئے مختص کیے ہیں، یہ لاٹری یا گرانٹ نہیں ہے، قرض کے حصول کيلئے جامع کاروبار پلان ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 30 بلین روپے ہنر مند پاکستان کیلئے دیئے ہیں، اس پروگرام کيلئے اب تک 30 ہزار نوجوانوں نے درخواستيں دی ہيں،نوجوانوں کوخودمختاربنانا چاہتے ہیں، ماضی میں ایسے پروگرام نہیں ہوئے۔

عثمان ڈار نے مزيد کہا کہ کامیاب جوان اسٹارٹ اپ اور سرسبز پاکستان کا پروگرام بھی لانچ کریں گے،اقلیتیں کو بھی پروگرام کا حصہ بنائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube