ہوم   > پاکستان

لاہور:بھل صفائی مہم،نہربندہونےسےگندگی کےڈھیرسامنےآگئے

SAMAA | - Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 16, 2020 | Last Updated: 1 month ago

اہم تفریحی مقام کا درجہ حاصل

لاہور شہر کے وسط سے گزرنے والی نہر ميں کوڑا کرکٹ کے ڈھير لگ گئے۔ نہر کو بند کرکے بھل صفائی شروع کردی گئی ہے۔

لاہور شہر میں نہر کو اہم تفریحی مقام کا درجہ حاصل ہے۔ گرمیوں میں ہزاروں شہری نہر کنارے جمع ہوتے ہیں اور خوب موج مستی کرتے ہیں۔

سال ميں ايک مرتبہ يہ نہر بھل صفائی کے لئے بند ہوتی ہے تو شہريوں کی غير ذمہ داری کا پول بھی کھل جاتا ہے۔ نہر ميں ہر طرف گندگی کا راج دکھائی ديتا ہے  اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شہر کا سارا کوڑا کرکٹ اس نہر ميں پھينکا جارہا ہے۔

محکمہ آب پاشی ہر سال نہر کی صفائی تو کرواتا ہے مگر اس میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی روک تھام کا موثر نظام متعارف کرانےمیں ناکام ہے۔

ایس ڈی او انہار صفیرہ بانو نے بتایا ہے کہ اس وقت نہر کے کافی حصے کی صفائی کردی گئی ہے اوراس دوران پلاسٹک سمیت ہر طرح کی آلودگی وافر مقدار میں ملی ہے۔

ماہرین آب کہتے ہیں کہ لاہور نہر کسی طور پر قومی ورثے سے کم نہیں،اس کی صفائی کے لئے حکومت کے ساتھ عوام کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube