ہوم   > پاکستان

لڑکوں کو بےوقوف بناکر ایزی لوڈ مانگنے والی خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خاتون اپنی بھانجی کی تصویر دیکھاکر بےوقوف بناتی تھی

کراچی ميں سائبر کرائم کا انوکھا واقعہ خالہ بھانجی کی تصوير دکھاکر سوشل ميڈيا پر لڑکوں سے دوستياں کرتی رہيں اور تحائف اور رقم بٹورتی رہيں۔

تفتيشی افسرايف آئی اے سائبرکرائم سرکل عنبر بيگ نے بتایا کہ خاتون سگی بھانجی کی تصويردکھا کر لڑکوں سے دوستياں کرتی تھی، لڑکوں سے ايزی لوڈ، تحفے تحائف منگواتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ايک لڑکا7سال تک بے وقوف بنتا رہا جب لڑکے کو پتہ چلاکہ خاتون 16يا17سال کی نہيں60سالہ ہے تو دوستی ختم ہوئی۔

بھانجی کو اُس وقت انکشاف ہوا جب فيس بک پر بے وقوف بننے والا لڑکا دوستی ختم ہونے پر تصويروں کی مدد سے متاثرہ لڑکی تک پہنچا۔

خاتون کی بھانجی کا کہنا تھا کہ اُس لڑکے نے مجھے فيس بک آئی ڈيز بتائيں کہ آپ کی پکچرز يہاں اَپ لوڈ ہورہی ہيں اور لڑکوں کو بھيجی جارہی ہيں يہ وجہ تھی کہ ميں نے ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل ميں کمپلين کی۔

ايف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے تکنيکی بنيادوں پرتفتيش کرتے ہوئے کيس کی گتھی سلجھائی۔

ملزم خاتون کا کہنا تھا کہ ايک لڑکاتھاگروپ کےتوسط سے بات ہوئی تھی، اُس نے کافی اصرار کيا پکچر مانگی تھی ميرے پاس بھانجی کی تصوير تھی وہ ميں نے دی تھی تاہم ميں نے کچھ ايسا ويسا نہيں سوچا تھا بس يہ مجھ سےہوا ہے يہ غلط ہوا ہے۔

سائبر کرائم ايکسپرٹ نگہت داد نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل ميڈيا کو استعمال کرنے والے اکثر حضرات خواتين کو بليک ميل کرتے ہيں وہ يہ نہيں جانتے کہ اگر پکڑے گئے تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ميں سائبر کرائم کے حوالے سے قوانين موجود ہيں،واقعات رپورٹ ہونے پر کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔

سائبرکرائم سرکل نے مزيد انکوائری کيلئے لاہور کے رہائشی لڑکے کو بھی طلبی کاسمن جاری کرديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube