ہوم   > پاکستان

گیس کی بندش، کراچی میں سوئی گیس کےدفتر کےباہر احتجاج

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

گیس کی فراہمی میں مسلسل بندش کے خلاف مظاہرین نے کراچی میں ایس ایس جی سی کے دفتر کا گھیراؤ کیا۔

سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں، ٹرانسپورٹرز اور شہریوں نے کراچی میں واقع ایس ایس جی سی کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

منگل کے روز سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی 12 گھنٹوں کے لئے کھلا رہنا تھا لیکن آٹھ گھنٹوں کے بعد منقطع کردیا گیا۔

دوسری جانب کراچی ميں گيس کی فراہمی پر سی اين جی ايسوسی ايشن اور ٹرانسپورٹرز کے سوئی سدرن انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ مطلوبہ مقدار ميں گيس دستياب نہيں ہے جس کے باعث سی اين جی سيکٹرکا پرانا شيڈول بحال نہيں کرسکتے۔

ٹرانسپورٹرز نے شکایت کی ہے کہ ان کی گاڑیوں کو چلانے کے لئے سی این جی نہیں مل رہی اور گھریلو صارفین کو شکایت ہے کہ ان کے گھروں میں گیس نہیں ہے۔

اس احتجاج میں کراچی کے علاقے رنچھور لائنز کی تین خواتین بھی شامل تھیں، جن کا کہنا تھا کہ ان کے پڑوس میں ایک ماہ سے زائد گیس سپلائی نہیں ہے۔

مظاہرين نے تيسری باراسٹيڈيم سے حسن اسکوائرجانے والی سڑک بلاک کردی، مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ گیس سپلائی کی یہ طویل بندش کو قبول نہیں کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube