ہوم   > پاکستان

ایرانی ڈیزل سمیت 8کروڑ روپے کا غیرقانونی سامان برآمد

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندر میں چیکنگ کے دوران 45 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل سمیت 8 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا غیر قانونی سامان پکڑ لیا۔

ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان کے علاقے وندر میں کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف ٹرکوں سے 45 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل برآمد کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی اشیاء میں 16 عدد مزدا ٹائر، 300 کلو گرام غیر ملکی کپڑا، 14 بیگ سائٹرک ایسڈ، 09 عدد اے سی، 05 ڈرم مینتھول، 120 درجن فئیر اینڈ لولی کریم (انڈین)، 22 بیگ چائنا سالٹ، 120 درجن صابن، 164 درجن پیڈ لاک، 20,000 کل گرام لہسن اور 285 پیکٹ نسوار ضبط کرلی گئی۔

دوران چیکنگ مختلف گاڑیوں سے 18,270 کلو گرام چھالیہ بھی برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور 02 افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، ٹرکوں، ایرانی ڈیزل اور متفرق اشیاء کی مالیت تقریباً 83 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
Iran, diesel, smuggling goods, Balochistan, Cost Guards
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube