ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا دورہ مظفرآباد،زخمیوں کی عیادت کی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزیراعظم عمران خان نے منگل کو مظفرآباد کا دورہ کیا اور برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔

دورہ مظفرآباد میں صدرآزاد کشمیرسردار مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر بھی وزیراعظم عمران خان کےہمراہ تھے۔ عمران خان نے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور اہم ہدایات جاری کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے اسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔ چیف سیکرٹری نے نقصانات اور ریلیف ورک سے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی۔ عمران خان نے سی ایم ایچ مظفرآباد کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ برف باری اور بارش سے متاثرہ علاقوں میں مختلف حادثات اور مکانات گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 69 ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ راستے بند ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube