ہوم   >  پاکستان

الیکشن کمیشن کےاراکین کی تعیناتی،ہائیکورٹ کی مزید10روزکی مہلت

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago
SAMAA |
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 5 days ago

حکومتی استدعا کی حمایت

الیکشن کمیشن کے 2 ارکان کی تعیناتی کے معاملے پراسلام آباد ہائيکورٹ نے حکومت کومزيد 10 دن کی مہلت دے دی۔

بدھ کواسلام آباد ہائیکورٹ ميں اليکشن کميشن کے2 ارکان کی تعيناتی کے حوالے سے ليگی رہنما محسن شاہ نواز کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

حکومت کی جانب سے ليگل ايڈوائزر قومی اسمبلی عدالت ميں پيش ہوئے۔ چيف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کيا کسی نتیجے پر پہنچے ہیں؟ پارلیمنٹ کا معاملہ عدالت میں آتا ہے تو پارلیمان کی بےتوقیری ہوتی ہے،ماضی میں پارلیمان کی بہت بے توقیری ہوچکی ہے۔

ايڈوئزر قومی اسمبلی نے بتايا کہ کل اچھے ماحول میں ميٹنگ ہوئی ہے،عدالتی احکامات کا بھی ذکرہوا ہے،معاملے کے حل کيلئے مزيد 10 دن کی مہلت دی جائے۔

چيف جسٹس نے ريمارکس ديئے کہ جن لوگوں کی لوگوں کوآپ سے بہت توقعات ہیں، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، پارلیمنٹ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔

درخواستگزارنےبھی حکومتی استدعا کی حمایت کردی جس کے بعد عدالت نے معاملہ حل کرنے کيلئے حکومت کو 27 جنوری تک کی مہلت دے دی۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
 
 
 
 
 
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube