ہوم   > پاکستان

وادی نیلم میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Jan 15, 2020 | Last Updated: 1 month ago

آزاد کشمیر کے وادی نیلم میں برفانی تودے گرنے کے باعث درجنوں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی جبکہ متعدد افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔

آزاد کشمير کی وادی نيلم کا علاقہ سرگن جہاں برفانی تودے گرنے سے ہر طرف تباہی ہوگئی، مکانات ،دکانيں سب برف تلے دب گئے، راستے بند ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کئی علاقوں ميں بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے، مقامی افراد نے خود ہی برف کے نيچے دبے لوگوں کو نکالنا شروع کيا، لوگوں کا کہنا ہے راستوں کی بحالی کيلئے مزيد وقت لگے گا ۔

ڈائريکٹر آپريشنز ايس ڈي ايم اے سعيد الرحمان قريشی کے مطابق پاک فوج ، ريکسيو 1122 اور ايس ڈي ايم اے کو راستے خراب ہونے کی وجہ سے امدادي کارروائيوں ميں مشکلات کا سامنا ہے۔

پاک فوج کے ہيلي کاپٹر ميں دس کے قريب افراد کو مظفرآباد اسپتال پہنچايا گيا ہے، دو دن ميں وادی نيلم کے مختلف علاقوں ميں برفانی تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ساٹھ سے زائد ہوچکی ہے تاہم کئی افراد اب بھی لاپتہ ہيں۔

وزیراعظم عمران خان نے آزادجموں و کشمیر کے تودے گرنے سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر ہر قسم کی انسانی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

ایک ٹویٹ میں عمران خان نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے، فوج اور تمام وفاقی وزراء سے اس سلسلے میں بروقت کارروائی کی ہدایت کردی ۔

دریں اثنا بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزادکشمیر اور بلوچستان میں برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ آرمی چیف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube