ہوم   > پاکستان

ویڈیو: اسلحہ بردار شخص نے شہری پر پستول تان لی

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ملزم گرفتا نہ ہوسکا

کراچی میں ڈیفنس کے قریب کار سوار شخص کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتا رہا۔ موٹر سائیکل سوار کو اسلحہ دکھا کر دھمکانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ پولیس نے شہری کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق واقعے پر اب تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔ اسلحہ لہرانے والے شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

وڈیومیں نظر آنے والی گاڑی ریحان ریاض نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ فوٹیج میں ایک کار سوار کو موٹرسائیکل سوار شہری پر اسلحہ تانے اور دھمکاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ایک دوسرے شہری نے بنائی ہے جو پیچھے اپنی گاڑی میں بیٹھا یہ منظر دیکھتا اور موبائل میں ریکارڈ کرتا رہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube