ہوم   > پاکستان

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

SAMAA | - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 4 months ago

ایک ڈاکو بھی مارا گیا

کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن میں موٹر سائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید اور ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

بلدیہ ٹاون میں سوات چوک کے قریب ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے لگے۔ اِس دوران گشت پر مامور پولیس اہلکاروں کو خبر ملی تو ڈاکوؤں کا پیچھا کیا۔ ملزمان نے تعاقب کرنے والے پولیس اہلکاروں پر گولیاں چلا دیں جس سے عبدالرحمان جان کی بازی ہار گیا۔

ساتھی اہلکار کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا جبکہ دوسرا بھاگ نکلا۔ شہید اہلکار کا تعلق لاڑکانہ سے تھا۔

کراچی پولیس چیف نے واقعے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردیں۔

موٹرسائیکل چوری کرنے کی ایک اور واردات بلوچ کالونی میں ہوئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو نئی موٹرسائیکل لیکر فرار ہوتےہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ چور نے لاک تو باآسانی توڑ دیا مگر موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوئی تو پیدل ہی لیکر چل پڑا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube