ہوم   > پاکستان

ملک بھر میں خراب موسم،برفباری سے 70 افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jan 14, 2020 | Last Updated: 2 months ago

این ڈی ایم اے کی رپورٹ

این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور برفباری سے اب تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے 70 افراد کے لقمہ اجل بننے کی تصدیق کی ہے۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق ملک بھر میں 2 روز کے دوران 70 افراد جاں بحق اور 29 زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس دوران 35 مکانات بھی تباہ ہوئے جن میں سے 30 آزاد کشمیر جبکہ 5 خیبر پختونخوا کے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان آزاد کشمیر میں ہوا ہےجہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55 ہوچکی ہے جبکہ بلوچستان میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

مظفرآباد کی وادی نیلم کے علاقے سرگن ميں آج برفانی تودہ گرنے سے 47 افراد موت کا شکار ہوئے جبکہ 2 دنوں ميں برفانی تودے گرنےسے مرنے والوں کی کل تعداد 57 ہوچکی ہے۔ مقامی افراد کی مدد کو تاحال سرکاری ادارے نہیں پہنچ سکے اور پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر بھی شدید برف کے باعث لینڈ نہیں کرسکا تاہم دیگر علاقوں میں پھنسے لوگوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر نکالنے کا کام جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube