ہوم   > پاکستان

دل کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے جدوجہد پر اتفاق

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) نے دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے مزید جدوجہد کرنے پر اتفاق کرلیا۔ صدر پناہ میجر جنرل ریٹائڑڈ مسعود الرحمن نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی دوسری بیماریوں کی جڑ ہے۔

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن ( پناہ) کا جنرل باڈی اجلاس 12 فروری کو صدر پناہ میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی کی سربراہی میں ایمبیسی لاجز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر نعیم غنی کے علاوہ ایم این اے فرح خان، عظمیٰ ریاض، ایم پی اے تحسین فواد، فرح آغا سینٹر لیفٹیننٹ (ر) جنرل عبدالقیوم، ڈاکٹر عبد القیوم اعوان، مسٹر اعجاز اکبر، سکاڈرن لیڈر غلام عباس، میڈیا اور تمباکو ایکٹوسٹ کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے  شرکت کی۔

جنرل سیکریٹری پناہ، ثناء اللہ گھمن نے پچھلے سال کی کار کردگی رپورٹ پیش کی۔ اُنہوں نے بتایا کہ پناہ نے پچھلے سال دل کی بڑھتی ہوئی بیماریوں اور تمباکو کے روک تھام کے لئے ملک کے چاروں صوبوں میں 20 سے زائدسیمیناز، 15ورکشاپس ،10 فری میڈیکل کیمپ، 10 واکس منعقد کیے گئے اور انسداد تمباکو نوشی کے سلسلے میں بہتر قانون سازی کے لیے پارلیمنٹرینز اور تمباکو کنٹرول سیل کے عہدیدران سے ملاقاتیں کیں۔

ای سگریٹ پر ملکی سطح پر پابندی کے لئے کی گئی جدوجہداور اس حوالے سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر بھی کیا۔ اس کے علاوہ پناہ نے بہت سے غریب اور مستحق دل کے مریضوں کا مفت علاج اور آپریشنز میں مدد کی۔ اس کے ساتھ پناہ کے صدقہ پروگرام کے بارے میں بھی شرکاء کواگاہ کیا کہ ہم مستحق بچوں کے دل کے آپریشن کروارہے ہیں جس کے لئے دوستوں سے اپیل ہے کہ ان بچوں کے لئے 10روپے روزانہ جو 300روپے ماہانہ بنتے ہیں پناہ کو دے کر اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں جو لوگوں میں بہت مقبول ہورہاہے۔

صدرِ پناہ میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی نے بتایا کہ دل کی بیماریوں کا علاج بہت مہنگاہے اور احتیاط کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے ۔تمباکو نوشی دل کی بیماریوں کے علاوہ بہت سی دوسری بیماریوں کی جڑ بھی ہے۔اس لئے پناہ تمباکونوشی سے بچاؤ کے لئے سول سوسائٹی او ر گورنمنٹ سے مل کر اس پر بھی بہت کا م کر رہی ہے۔ پناہ عوام الناس خصوصاً نوجوانوں کو تمباکو کی لت سے بچانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اور اس سال تمباکو کی روک تھام کے لئے مزید جدوجہد کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube