Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہورہائیکورٹ:سابق صدرپرویزمشرف کا ٹرائل غیرقانونی قرار

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago

لاہور ہائی کورٹ کے تینوں ججز نے متفقہ فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی اپیل پر خصوصی عدالت کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مشرف کا کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ میں ایجنڈا کے طور پر پیش نہيں ہوا، کابینہ کے فیصلے سے خصوصی عدالت کی تشکیل نہیں ہوئی، یہی حقیقت ہے۔ مئی 2018 میں خصوصی عدالت میں ایک جج کی تقرری کا معاملہ کابینہ میں ڈسکس ہوا۔

جسٹس مظہر علی نقوی کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ بینچ کے دیگر معزز ججز میں امیر بھٹی اور چوہدری مسعود شامل تھے۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے خصوصی عدالت کا سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف ٹرائل غیر قانونی جب کہ خصوصی عدالت کا قیام بھی کالعدم قرار دیا۔

عدالت کا اپنے فیصلے میں مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جاسکتا، جب کہ درخواست بھی قانون کے مطابق نہیں تھی، جب کہ 18 ویں ترمیم سے آرٹیکل 6 میں ترمیم کی گئی۔

واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں خصوصی عدالت کے فیصلے اور ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ پرویز مشرف کی جانب سے 85 صفحات پر مشتمل دائر درخواست میں عدالتی فیصلے کے پیرا گراف 66 پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے۔

درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، جبکہ خصوصی عدالت کے رکن جسٹس نذر اکبر نے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ 2007ء میں آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دسمبر 17 دسمبر کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube