Thursday, August 13, 2020  | 22 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاہورہائیکورٹ:سابق صدرمشرف کی اپیل پرفیصلہ محفوظ

SAMAA | - Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 13, 2020 | Last Updated: 7 months ago

لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویزمشرف کی اپیل پر غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر سماعت کی۔ کیس پر فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز چیمبر میں چلے گئے۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے سابق صدر کے خلاف فردِ جرم پڑھ کر سنائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ فردِ جرم میں لکھا گیا ہے کہ ایمرجنسی لگا کر آئین توڑا گیا ہے۔

پرویز مشرف کی جانب سے 85 صفحات پر مشتمل دائر درخواست میں عدالتی فیصلے کے پیرا گراف 66 پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا اور مؤقف اختیار کیا تھا کہ خصوصی عدالت نے عجلت میں فیصلہ سنایا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر کو دفاع کا موقع نہیں دیا گیا، جبکہ خصوصی عدالت کے رکن جسٹس نذر اکبر نے اختلافی فیصلے میں لکھا کہ 2007ء میں آئین کی معطلی غداری کے زمرے میں نہیں آتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد روکا جائے۔ واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف دسمبر 17 دسمبر کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube