ہوم   > پاکستان

دبئی میں بارش کے باعث پروازوں کی روانگی میں تاخیر

SAMAA | - Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Jan 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

PHOTO: TWITTER/@breakingavnews

دبئی میں طوفانی بارش کے نتیجے میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، طیاروں کی پارکنگ کی جگہ ختم اور پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں اور انتظامیہ دونوں کو پریشانی کا سامنا ہے، کئی پاکستانی طیارے بھی پھنس گئے۔

دبئی میں شدید بارش اور خراب موسم کے باعث درجنوں پروازیں متاثر ہوئیں، روانگی میں تاخیر کے باعث ایئرپورٹ پر طیاروں کی پارکنگ کی جگہ ختم ہوگئی، طیاروں میں ایندھن بھرنے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی 5 پروازوں کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے، کراچی، اسلام آباد، ملتان، لاہور اور فیصل آباد کی پروازوں کی روانگی میں تعطل ہے، پی کے 214، پی کے 212، پی کے 222، پی کے 224 اور پی کے 204 متاثرہ پروازوں میں شامل ہیں۔

PHOTO: TWITTER/@akmartos

قومی ایئر لائنز کے مطابق پاکستانی طیاروں کے دبئی میں پھنسے ہونے سے اندرون ملک پروازیں بھی متاثر ہیں، پی کے 304 اور 306 کراچی تا لاہور، 341 کراچی تا فیصل آباد منسوخ کردی گئیں، پی کے 305 لاہور تا کراچی کئی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی، پی کے 308 کراچی اسلام آباد کی روانگی میں بھی 6 گھنٹے کی تاخیر ہوگی۔

سرکاری ادارے دبئی ایئر پورٹس نے ٹویٹر پر اطلاع دی ہے کہ پروازیں ممکنہ طور پر 24 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہیں گی، بعض پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں یا ان کا رُخ نزدیک واقع المکتوم ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
PAKISTAN, DUBAI AIRPORT, RAIN, UAE, PIA, PLANE, RUNWAY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube