Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا ریلیف پیکج یا عوام کے ساتھ مذاق

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 10 months ago
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 10 months ago

سماء نے پول کھول دیا

یوٹیلٹی اسٹور زپر وزیراعظم کاریلیف پیکج مذاق بن کررہ گیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کی کمی کا پول سماء نے کھول دیا جبکہ فیصل آباد کے بیشتر اسٹورز  سامان سےخالی نکلے۔

وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ہے مذاق کیا ہے۔ مختلف برانڈزکے گھی کی قیمتوں میں پہلے 15 سے 20 روپے اضافہ ہوا اور پھر پانچ پانچ روپے کم کر دئیے گئے۔ اس کے ساتھ آٹے کا ریٹ بھی 795 سے بڑھا کر پہلے 808 پھر 800 روپےکر دیا گیا۔

دال مسور، دال چنا اور سرخ مرچ کی قیمتیں بھی 40 روپے تک بڑھا دیں گئیں جبکہ ریلیف پہ دئیے جانے والا سامان بھی یوٹیلٹی اسٹورز سےغائب ہے۔

ایک خاتون نے سماء ٹی وی کو بتایا کہ ہمیں تو بیوقف ہی بنایا ہے کہ چیزیں سستی کی ہیں جو سامان خریدنا ہے وہ دستیاب ہی نہیں۔

فیصل آباد کے یوٹیلٹی اسٹورز تو ایک طرف وئیر ہاووسز بھی خالی پڑے ہیں۔ مینجیر یوٹیلٹی سٹوز نے بتایا کہ وئیر ہاوس میں چینی آئی ہے۔ باقی گھی آئیل تو ہمارے پاس بھی موجود نہیں۔

عوام کہتےہیں کہ وزیراعظم کا ریلیف پیکج آٹے میں نمک کے برابرہے۔ حکومت اسٹورز پہ اشیا مہیا کرنے کےساتھ پرانے ریٹس بھی بحال کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube