ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کا بھانجا حسان نیازی پھر طیش میں آگئے

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

گاڑی پر لاتیں برسائیں

وزیراعظم عمران خان کا بھانجا حسان نیازی ایک بار پھر طیش میں آگیا۔ لاہور میں معمولی ایکسیڈنٹ کے بعد حسان نيازی گاڑی کو ٹھوکریں مارتا رہا اور یہ منظر کیمرے نے ریکارڈ کرلیا۔

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملےکے دوران پولیس وین کو توڑنے کے مقدمے میں ضمانت ہوتے ہی حسان نیازی پھر غصے میں آگئے۔ لاہور کے مال روڈ پر واقع نجی کلب میں داخل ہوتے ہوئے گاڑی ٹکرائی تو حسان نیازی نے دوسری گاڑی کی چابی نکالی اور لاتیں برسانے لگے۔

موقع پر موجود سکیورٹی گارڈز کو معاملہ رفع دفع کرانا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔

حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ میری گاڑی کو ٹھوکر ماری گئی اور مجھے مکا مارا گیا جس پر میں نے سیکیورٹی کو بلایا۔ اب معاملہ حل ہوچکا ہے مگر پھر بھی میڈیا مجھ پر تنیقد کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube