ہوم   > پاکستان

پاکستان میں کوئی شریف آدمی سیاست نہیں کرسکتا،مصطفیٰ کمال

SAMAA | - Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Jan 10, 2020 | Last Updated: 5 months ago

پی ایس پی نے کبھی کوئی یوٹرن نہیں لیا

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں خود پاکستان تحریک انصاف کے لوگ جیتے ہیں لیکن ان کوخود یقین نہیں کہ وہ جیت گئے، کراچی کا بہت برا حشر ہے،شہر میں آخری دفعہ لوگوں نے ہمیں کام کرتے دیکھا۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر اس سال انتخابات ہوں توجمہوریت کا کوئی نقصان نہیں ہے۔

جمعہ کو لاہور میں پاک سرزمين پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے ايئرپورٹ پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے حالات کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں ہے،ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں، کوئی ایک چیز اچھی نہیں چل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں 45 فیصد بچے ایسے ہیں جن کو غذائی قلت ہے، پینےکا لوگوں کوصاف پانی نہیں مل رہا، سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی دوا نہیں ہے،12 لاکھ لوگ ایک سال میں بےروزگار ہوگئے اورمہنگائی میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کے دوران بجلی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں تاکہ لوگوں کو پتہ نہ چل سکے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب وزیراعظم کے ہاتھوں کی بات نہیں رہی،ہمارا رب ہم سے ناراض ہے،جب ہم نے رب کو راضی کرلیا تو ہمیں خودی اچھے حکمران مل جائیں گے۔

چئیرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شریف آدمی سیاست نہیں کرسکتا کیونکہ ان کے پاس پیسہ نہیں ہے، پاکستان کے مسائل کوئی انسان ٹھیک نہیں کر سکتا، پاکستان میں وزیراعظم سے لے کرکونسلر کی سیٹ تک کوئی کردار والا نہیں بیٹھا۔

اپنی جماعت سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے کونے کونے میں جا کر آرگنائزیشن کو مضبوط کررہے ہیں،لوگوں کی اخلاقی تربیت کررہے ہیں۔

ملکی مسائل پر ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے حالات تو بہت خراب ہیں،چار وزرا اعلیٰ اورایک وزیر اعظم سارے وسائل پر بیٹھے ہیں،پاکستان میں اختیارات اور وسائل کو نیچے منتقل کرنے کے لیے 148 آرٹیکل بیان کریں۔

انھوں نے کہا کہ پی ایس پی نے کبھی کوئی یوٹرن نہیں لیا،مصطفیٰ کمال آج سیاست نہیں کررہا،آج میرا دشمن 3 روپے بھی چوری کرنے کا الزام نہیں لگاسکتا، ہم نے کراچی میں حق کی آواز تب لگائی ہے جب سچ بولنے کی سزا موت تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube