Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بنوں میں 5 ماہ قبل اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 10 months ago

Photo source: Samaa

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے 5 ماہ قبل اغواہ شدہ میڈیکل کے طالب علم افراسیاب کو بازیاب کرالیا گیا۔ ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی نے طالب علم کو جرگہ کی موجودگی میں والدین کے حوالے کردیا۔

طالب علم افراسیاب کو پانچ ماہ قبل نامعلوم افراد نے نورڑ میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ واردات کے دوران اغواکاروں کی فائرنگ سے ان کا ایک چچا جان بحق اور ایک زخمی ہوا تھا جبکہ افراسیاب کو بھی گولی لگی تھی اور اغواکار اس کو زخمی حالت میں اٹھاکر لے گئے۔

جمعرات کو پولیس اور جرگہ کی موجودگی میں افراسیاب کو اس کے والدین کے سپرد کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہا کہ بازیابی پولیس اور جرگہ کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

مغوی افراسیاب نے بھی بازیابی پر پولیس اور علاقہ مشران کا شکریہ ادا کیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق افراسیاب کے والد پولیس افسر ہیں اور ان کا مخالف فریق کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔ دوسرے فریق نے بار بار ان سے پیسوں ( تقریبا 7 کروڑ) کی ادائیگی کا مطالبہ کیا مگر معاملہ حل نہ ہوسکا جس پر انہوں نے گھر پر دھاوا بول کر ایک بندے کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں پولیس سمیت دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی متحرک رہے مگر خاطر خواہ کامیابی نہ مل سکی۔ آخر کار قبائلی عمائدین بیچ میں آئے اور بات چیت کے ذریعے مغوی کو بازیاب کروایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube