Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

حیدرآباد، میاں بیوی، دو بچے مردہ حالت میں پائے گئے

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago

حیدر آباد میں گھر کے اندر گیس ہیٹر کے باعث دم گھٹنے سے ماں باپ اور دو بچے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لطیف آباد یونٹ نمبر بارہ اقبال کالونی کے ایک گھر میں چارافراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق چالیس سالہ وقار، اس کی بیوی 30 سالہ شبانہ، دوبچوں 5 سالہ بیٹی وانیا اور اڑھائی سالہ بیٹا عبدالمحراب کی لاشیں ملی ہیں۔

باپ اور بچوں کی لاش بھٹائی اسپتال اور ماں کی لاش ہلال احمر اسپتال میں منتقل کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہمیں اطلاع ملی کہ گیس ہیٹر کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث واقعہ ہوا ہے۔ مزید تحقیقات اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ معلوم ہوسکے گا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ہلاک ہونے والے رات کے وقت گیس ہیٹر چلا کر سوگئے تھے اور جمعرات کو دوپہر دو بجے تک ان کو مردہ حالت میں پایا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ لاشیں لانے والوں نے بتایا کہ گیس ہیٹر چلا کر سوئے تھے اور مردہ حالت میں پائے گئے۔ ہماری ابتدائی تحقیقات کے مطابق بھی گیس ہیٹر کی وجہ سے ہوا ہے۔

جاں بحق وقار کے کزن نے بتایا کہ کمرے میں گیس ہیٹر لگا ہوا تھا۔ اس کی وجہ سے واقعہ ہوا۔ صبح جب وہ لوگ دیر تک نہ اٹھے تو دیگر گھر والوں کو تشویش ہوئی جس پر انہوں نے دیکھا تو چاروں مردہ حالت میں تھے۔

واضح رہے کہ سردیوں میں رات کو گیس ہیٹر جلاکر سونے کے باعث دم گھٹنے سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک گھر کے اندر 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube