Thursday, July 2, 2020  | 10 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

ایبٹ آباد:برف باری رکنےکےبعدموسم مزید خراب ہونےکی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago

گلیاں، محلے برف سے سفید پوش

ايبٹ آباد ميں کئی گھنٹوں کی برفباری رکنے کےبعد لوگوں نے مزيد برفباری کی آمد کے پيش نظر لکڑياں جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ گھروں، بازاروں اور گاڑيوں پر جمی برف بھی ہٹائی گئی ہے۔ انتظاميہ نے ايبٹ آباد سے مری جانے والی سڑک کھول دی ہے۔

ايبٹ آباد کے علاقوں نتھیا گلی،ایوبیہ اور ٹھنڈیانی ميں دو روز کے بعد برفباری رکی تو ہر چيز پر سفيدی جمی دکھائی دی۔ انتظاميہ نے مشينوں سے راستوں کی صفائی کی تولوگوں نے بھی گھروں اور مکانوں کے باہر سے برف ہٹانا شروع کردی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں دوبارہ برفباری کی پيش گوئی کی  ہے۔ نواحی علاقے کسالہ کے رہائشیوں نے لکڑياں جمع کرلی ہیں تاکہ برف باری کے دوران گھروں اور عمارتوں کو گرم رکھا جاسکے۔ چھوٹے بچوں نے بھی لکڑياں گھر لے جانے ميں بڑوں کا ہاتھ بٹایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube